• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ میں موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے:الصبری

پیر 19-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7542
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کی سپریم علماء کونسل کےچیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہےکہ مسجد اقصیٰ میں کشیدگی اور معتکفین پر وحشیانہ تشدد کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج اور پولیس مسجد اقصیٰ پر دھاوے بول کر نہ صرف فلسطینی نمازیوں اور معتکفین کو زدو کوب کررہے ہیں بلکہ اسرائیل ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ اتوار کے روز مسجد اقصیٰ میں یہودی گرد اور صہیونی فوج کے وحشیانہ تشدد کے جو واقعات رونما ہوئے ہیں وہ کھلم کھلم اسرائیلی اشتعال انگیزی ہے۔ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے دانستہ طور پرماہ صیام کے مقدس ایام میں فلسطینی نمازیوں کو زدو کوب کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور اعتکاف بیٹھے روزہ داروں پر آنسوگیس کا حملہ کھلی جارحیت ہے اور اس کی تمام ترذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہوتی ہے۔

خیل رہے کہ کل اتوارکو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پر اعتکاف میں بیٹھے فلسطینی روزہ داروں پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 معتکفین زخمی ہوگئے تھے۔

صہیونی فوج کی اس غنڈہ گردی پر بات کرتے ہوئے الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں کشیدگی اسرائیلی حکومت کی منصوبہ بندی کے تحت پیدا کی گئی ہے اور اس کے نتائج کا ذمہ دار بھی اسرائیل ہی ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.