• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ میں استقبال رمضان کے تمام انتظامات مکمل

جمعرات 10-05-2018
in فلسطین
0
0Pala10885
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ قبلہ اوّل میں ماہ صیام کے استقبال کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسلامی اوقاف اور مسجد اقصیٰ کی انتظامی کمیٹی نے مسجد کے تمام بیرونی مقامات، گیلریوں، قبۃ الصخرۃ اور دیگر مقامات پر چھاتے نصب کیے ہیں تاکہ ماہ صیام کے دوران روزہ داروں کو گرمی سے بچایا جاسکے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الکسوانی نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر مسجد اقصیٰ میں صفائی کے نظم کو منظم کرنے کے لیے صفائی کےعملے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمر الکسوانی کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے دوران دیگر ایام کی نسبت مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کا رش غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ نمازیوں اور روزہ داروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامی عملے کی تعداد بھی بڑھائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں صفائی کے عملے میں اضافے کے ساتھ فائر بریگیڈ، ساؤنڈ انتظامیہ، بجلی کے امور کے ذمہہ داران اور دیگر سروسز فراہم کرنے والی کمیٹیوں کو منظم اور فعال بنایا جاتا ہے۔

ماہ صیام میں بھی مختلف ایام اور اوقات میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ نماز تراویح، جمعہ کے ایام اور آخری عشرے کے دوران اعتکاف کے موقع پر نمازیوں اور روزہ داروں کو طبی سہولیات سمیت ہرممکن سہولت اور ضرورت مہیا کی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.