اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کے ڈائریکٹر شیخ ناجح بکیرات کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں ’’صور باھر‘‘ پر ایک چھاپہ مار کارروائی کرکے بیس سالہ داد کو حراست میں لیا گیا۔
’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے خصوصی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے اس گاؤں میں گھس کر شیخ بکیرات کے گھر پر دھاوا بولا، دیر تک تلاشی لینے اور سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد داؤد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے اسی ٹاؤن سے ایک ہفتہ قبل دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا، ایک نوجوان کا تعلق عطون خاندان جبکہ دوسرے کا عفانہ خاندان سے تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین