• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی کا گھیراؤ، اسرائیل کا نیا صہیونی منصوبہ

منگل 29-05-2012
in فلسطین
0
plf new_plan
0
SHARES
0
VIEWS

plf new_plan

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق القدس کی صہیونی بلدیہ نے وزارت سیاحت کے ساتھ ملک دس لاکھ ڈالرز کی لاگت سے مسجد اقصی کی جنوبی سلوان کالونی میں یہودی آباد جاری کا ایک نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

مسجد کے گھیراؤ کو مکمل کرنے کے اس منصوبے کو سیاحت کے فروغ کے دلنشین عنوان دیا گیا ہے۔
اسرائیلی اخبار ’’ھارٹز‘‘ کے مطابق اس منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کی مشرقی کالونی سلوان میں ایک میوزیم تعمیر کیا جائے جس میں ویڈیو اور آڈیو ایڈز کے ذریعے ’’شہر داؤد‘‘ کی تاریخ پیش کی جائے گی۔ منگل کے روز صہیونی ذرائع ابلاغ میں شائع تفصیلات کے مطابق ’’نیشنل گارڈن‘‘ کے نام سے ایک میوزیم تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل یہودی آباد کاری کی تنظیم ’’العاد‘‘ محمکہ باغات و فطرت کی نگرانی میں کرے گی۔ یہ تنظیم مقبوضہ مشرقی القدس کی مشرقی کالونیوں کو یہودی رنگ میں رنگنے کے حوالے سے معروف ہے۔

’’ھارٹز‘‘ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ اس منصوبے کے لیے پہلے نو لاکھ شیکل مختص کرچکی تھی گزشتہ ہفتے اس مقصد کے لیے گیارہ لاکھ شیکل مزید رکھے گئے۔ وزارت سیاحت کی جانب سے منصوبے کے لیے بیس لاکھ شیکل الگ ہیں۔ اس طرح اس منصوبے پر کل چالیس لاکھ کے لگ بھگ اخراجات ہونگے۔ روزنامے کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کے نائب سربراہ اور بائیں بازو کی تنظیم میرٹس کے رہنما بابا ایلالو جو اس منصوبے کے مخالف بھی ہیں نے کہا کہ اسرائیلی وزارت سیاحت اور القدس بلدیہ ایک بار پھر سلوان کے علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے فنڈز کا رخ ایسے منصوبوں کی طرف لے جا رہے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.