• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی میں یہودی دھاوں کیخلاف ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے: اردنی اسلامی تنظیم

پیر 30-07-2012
in فلسطین
0
plf urdan organization
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی معروف اسلامی تنظیم ’’اسلامی عملی محاذ‘‘ نے مسجد اقصی پر حال ہی میں اسرائیلی فوجیوں کے دھاوں اور مسجد سے معتکفین کو باہر نکالنے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے حرم قدسی پر روزانہ کے ان حملوں کو روکنے کے لیے متحرک ہوا جائے۔

پارٹی کے شعبہ فلسطینی امور کے سربراہ انجینئر مراد عضایلہ نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں اسلامی مقدس مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری اردنی حکومت پر عائد کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور آباد کاروں کے قبلہ اول پر حالیہ حملوں کیخلاف ٹھوس موقف اپنایا جائے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی کرنے والی اسرائیل کی انتہاء پسند حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت مسجد اقصی کو گرا کر اس کی جگہ ھیکل سلیمانی تعمیر کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے تمام عرب اور اسلامی ممالک کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصی پر آئے روز یہودی آباد کاروں کے حملے روکنے کے لیے آگے بڑھیں، یہ حملے عالمی قوانین اور معاہدوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پارٹی کے رہنما نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کو بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنے کی بھرپور ترغیب دی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.