پارٹی کے شعبہ فلسطینی امور کے سربراہ انجینئر مراد عضایلہ نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں اسلامی مقدس مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری اردنی حکومت پر عائد کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور آباد کاروں کے قبلہ اول پر حالیہ حملوں کیخلاف ٹھوس موقف اپنایا جائے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی کرنے والی اسرائیل کی انتہاء پسند حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت مسجد اقصی کو گرا کر اس کی جگہ ھیکل سلیمانی تعمیر کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے تمام عرب اور اسلامی ممالک کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصی پر آئے روز یہودی آباد کاروں کے حملے روکنے کے لیے آگے بڑھیں، یہ حملے عالمی قوانین اور معاہدوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پارٹی کے رہنما نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کو بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنے کی بھرپور ترغیب دی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
