فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی شہریوں نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد وسطی الخلیل میں تل الرمیدہ کے مقام پر فلسطینی سماجی کارکن عماد ابو شمسیہ کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر کی چھت پر چڑھ کر مذہبی رسومات ادا کیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مقامی صیہونی کالونی کے آباد کاروں نے ابو شمسیہ کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر کی چھت پر چڑھ گئے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔
خیال رہے کہ ابو شمسیہ ایک انسانی حقوق کے کارکن ہیں اور فلسطین میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرنے پر کام کرتے ہیں۔ ایک شدید زخمی فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو اسرائیلی فوجی کی جانب سے گولیاں مارنے کی فوٹیج انہوں نے بنائی تھی۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد الشریف کو گولیاں مارنے والے فلسطینی کے ملازمت سے فارغ کرکے اس کے خلاف برائے نام قانونی کارروائی کی گئی تھی اور اسے ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
صیہونی آباد کاروں کو فلسطینی نوجوان کے قاتل الیور ازاریا کے خلاف کارراوئی کا غصہ تھا اور وہ اس غصے میں متعدد بارعماد ابو شمسیہ کی رہائش گاہ پر دھاوے بولتے رہے ہیں۔
