مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں قابض ناپاک صہیونی اپنے نام نہاد مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجدÂ اقصیٰ کی بے حرمتی کے بار بار مرتکب ہوتے ہیں۔ صہیونی دانستہ طور پر اپنے مذہبی مواقع اور ایام کو طول دیتے ہیں، تاکہ صہیونی شرپسندوں کو بار بار مسجد اقصیٰ میں دراندازی کا موقع فراہم کیا جاسکے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان دنوں صہیونی ’عید العُرش‘ نامی ایک نام نہاد مذہبی تہوار منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار مسلسل 10 روز تک منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں صہیونی شرپسند تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اوّل میں داخل ہوتے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کل سوموار کو تلمودی مذہب کی تعلیمات کے مطابق صہیونیوں کی بڑی تعداد مذہبی لباس پہنے مسجد اقصیٰ کے ’باب الرحمۃ‘ سے اندر داخل ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز 158 یہودی انتہائی سخت سیکیورٹی میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے دور کردیا گیا تھا۔
بیسیوں صہیونی شرپسند مسجد اقصیٰ کے اندر داخل ہو کر تہوار کی عبرانی رسم میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں عبرانی سال نو اور سال بھر مذہبی تقریبات اور مواقع کے دوران قبلہ اوّل کو صہیونیوں کے لیے حلال کردیا یاجاتا ہے۔ اس دوران صہیونی شرپسند اور قبلہ اوّل کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی پرچارک تنظیمیں مسجد اقصیٰ کی کھلے عام بے حرمتی کرتی ہیں۔ اس طرح یہ مذہبی تہوار دراصل قبلہ اوّل میں صہیونیوں کی مجرمانہ دراندازی کا ایک بہانہ ہیں۔
