• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس کی شمالی کوریا کے لیڈر کو ٹرمپ انتظامیہ کی شکایت

منگل 11-09-2018
in فلسطین
0
0Pala11965
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے شمالی کوریا کے لیڈر کو ایک تحریری مکتوب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی انتقامی پالیسیوں کی شکایت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق صدر محمود عباس کی طرف سے شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون کو تحریری مکتوب فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے پہنچایا۔

اس مکتوب میں صدر عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی طرف فلسطینیوں کے ساتھ برتاؤ، قضیہ فلسطین کے تصفیے، فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کرنے اور بیت المقدس میں فلسطینی اسپتالوں کو دی جانے والی امداد روکنے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے گذشتہ برس مقبوضہ بیت المقدس جیسے حساس فلسطینی شہر کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دے کر تاریخ کا ایک نیا تنازع کھڑا کیا ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد 478 مجریہ 1980ء اور دیگر سابقہ امن معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

فلسطینی صدر نے شمالی کوریا کے لیڈر کے نام اپنے مکتوب میں فلسطین میں امریکا کی سرپرستی میں جاری یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے بیت المقدس کے نواحی علاقے ’الخان الاحمر‘ کی مسماری اور فلسطینیوں کی جبری ھجرت کی بھی شکایت کی اور کہا کہ صیہونی ریاست ایک طے شدہ منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور امن مساعی کو تباہ کررہا ہے۔

’وفا‘ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ نے فلسطینی صدر کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے شمالی کوریا کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.