• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس کی آمرانہ پالیسی، منتخب ارکان پارلیمان کے ٹرائل کی منظوری

منگل 13-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5324
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنی آمرانہ پالیسی کو فروغ دیتے ہوئے ایک اور غیر پارلیمانی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے منتخب ارکان کو حاصل آئینی اور پارلیمانی تحفظ ختم کرتے ہوئے ان کے ٹرائل کی راہ ہموار کردی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی قوتوں نے صدر محمود عباس کے اقدام کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کےایک ذمہ دار ذریعے نے غیرملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ صدر محمود عباس نے ارکان پارلیمنٹ کو حاصل آئینی اور پارلیمانی تحفظ ختم کردیا ہے جس کے بعد پانچ ارکان کے خلاف ٹرائل کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے تاکہ فلسطینی اتھارٹی پر تنقید کرنے والے ارکان کا ٹرائل کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ وہ اس اقدام سے منی لانڈرنگ، اسلحہ کی تجارت اور گالم گلوچ جیسے اخلاقی الزامات کا سامنا کرنے والے ارکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر کے موجودہ اقدام کا پہلا ہدف پانچ ارکان پارلیمنٹ بن سکتے ہیں۔ ان میں شامی الشامی، نجاۃ ابو بکر، ناصر جمعہ، جمال الطیراوی اور فتح کے مںحرف رہنما محمد دحلان شامل ہیں۔

ادھر فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے فلسطینی صدر کی طرف سے پارلیمانی تحفظ ختم کرنے کی اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔ پارلیمانی ذریعے کا کہنا ہے کہ صدر عباس نے ایک غیر پارلیمانی اقدام کرتے ہوئے اپنی آمرانہ پالیسی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس نام نہاد اقدامات اور صدارتی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مخالف سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو انتقام کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا ہدف پارٹی کے مںحرف رہنما محمد دحلان اور دیگر ارکان پارلیمان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.