• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس قومی خیانت کے مرتکب، ان کا احتساب کیا جائے: رکن پارلیمنٹ

جمعرات 08-01-2015
in فلسطین
0
plf deviation
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی صدر محمود عباس کی زیرصدارت رام اللہ میں قومی حکومت کے ایک اجلاس میں غزہ کی پٹی کی سابقہ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو مشروط کیے جانے پر فلسطینی سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک رکن اور سرکردہ سیاسی رہ نما نے محمود عباس کو قوم سے خیانت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کا کڑا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی کے چیئرمین عاطف عدوان نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی سابقہ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کے معاملے میں بہانہ بازی کا مظاہرہ کرنا قوم کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ ہے۔ صدر محمود عباس کی اس پالیسی پر انہیں عدالت کا سامنا کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں عاطف عدوان کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کا دور فلسطینی قوم کے لیے زیادہ پریشان کن رہا ہے اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی کھلے عام نفی کی ہے۔ وہ مسلسل پسپائی کا راستہ اختیار کیے ہوئےہیں۔ فلسطینی قوم کو ان کا احتساب کرنا چاہیے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو کسی قومی عدالت میں پیش کیا جائے تو ان کے خلاف قوم سے بددیانتی کےارتکاب کا مقدمہ چل سکتا ہے۔ انہوں نے قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کو آزادانہ کام کاج کی اجازت دینے کےبجائے اپنے ہاتھ کا کھلونا بنا رکھا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے زیرصدارت بدھ کے روز ہونے والے ایک اجلاس میں کہا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی سابقہ حکومت میں شامل ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اگر وہ تنخواہیں لینا چاہتے ہیں تو انہیں حماس کی حکومت کے بجائے رام اللہ میں سلام فیاض کی حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کرنا چاہیے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.