معروف فلسطینی عسکری تنظیم ’’انجمن قومی مزاحمت‘‘نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ان کے ایک معروف رہنما ابو یاسر کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کی۔ مبینہ طور پر صہیونی اہلکاروں نے ابو یاسر ایمن الششنیہ کی کار کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا ڈالا تاہم وہ اس حملے کی زد میں آنے سے بچ گئے۔
مزاحمتی تنظیم کی ویب سائٹ پر نشر ایک خبر کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ان کے قائد ابو یاسر کو شہید کرنے کی ایک کوشش میں ان کی کار کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاپولر ریززٹنس کمیٹیز‘‘ کا کہنا ہے کہ الششنیہ کی کار کے نیچے دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا جو ایک زور دھماکے سے پھٹ گیا تاہم اس موقع پر کار میں کوئی سوار نہیں تھا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا۔ دھماکے کے وقت کار ابو یاسر الششنیۃ کے گھر کے سامنے کھڑی تھی۔
مزاحمتی تنظیم ’’پاپولر ریززٹینس کمیٹیز‘‘ کے عسکری ونگ ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی اس ناکام کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بریگیڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس کارروائیوں کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
بریگیڈ نے اپنے جنگجووں کو مزید احتیاط اور چوکس رہنے کی ہدایات بھی دیں اور کہا کہ وہ اپنے چاروں طرف کے حالات سے باخبر رہیں اور بزدل دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں۔