• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قومی حکومت کی تشکیل، محمود عباس یک طرفہ فیصلے مسلط نہ کریں:الجہاد

جمعرات 18-06-2015
in فلسطین
0
plf one-sided
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ قومی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں یک طرفہ فیصلے مسلط کرنے کے بجائے تمام سیایس جماعتوں کو مشاورت میں شامل کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے رہ نما خالد البطش نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نئی حکومت قومی مفاہمتی پالیسی کے تحت ہی تشکیل دی جانی چاہیے۔ اس سلسلے میں صدرمحمود عباس کو یک طرفہ فیصلے کرنے کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل سے زیادہ فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت کی ضرورت ہے۔ ایک متحدہ اور متفق علیہ قومی حکومت ہی فلسطینیوں کی بنیادی ضرورت ہے۔ کسی ایک دھڑے کی حکومت سے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔ محمود عباس قومی مفادات کی خاطر فیصلے کررہے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ تمام سیاسی دھاروں سے رابطہ کریں اور سب سے صلاح مشورے کے بعد حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں۔

خیال رہے کہ منگل کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی قیادت میں قائم قومی حکومت کی چوبیس گھنٹوں میں برطرفی کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق قومی حکومت نے اپنے استعفے صدر محمود عباس کو دے دیے ہیں تاہم صدارتی ترجمان جمیل ابو ردینہ نے استعفوں کی وصولی کی تردید کی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.