مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے رہ نما خالد البطش نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نئی حکومت قومی مفاہمتی پالیسی کے تحت ہی تشکیل دی جانی چاہیے۔ اس سلسلے میں صدرمحمود عباس کو یک طرفہ فیصلے کرنے کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل سے زیادہ فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت کی ضرورت ہے۔ ایک متحدہ اور متفق علیہ قومی حکومت ہی فلسطینیوں کی بنیادی ضرورت ہے۔ کسی ایک دھڑے کی حکومت سے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔ محمود عباس قومی مفادات کی خاطر فیصلے کررہے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ تمام سیاسی دھاروں سے رابطہ کریں اور سب سے صلاح مشورے کے بعد حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں۔
خیال رہے کہ منگل کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی قیادت میں قائم قومی حکومت کی چوبیس گھنٹوں میں برطرفی کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق قومی حکومت نے اپنے استعفے صدر محمود عباس کو دے دیے ہیں تاہم صدارتی ترجمان جمیل ابو ردینہ نے استعفوں کی وصولی کی تردید کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
