غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے لیے قطر کے مندوب اور رام اللہ میں سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی قیادت سے ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے با خبر ذریعے کے مطابق محمد العمادی اور جماعت کی قیادت کے درمیان فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور محمد العمادی کے درمیان بات چیت میں غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت گئی۔
محمد العمادی نے غزہ کی پٹی میں قطر کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر غزہ کی پٹی میں عوام کی بہبود کے لیے مزید فلاحی منصوبے شروع کرے گا۔