• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل کی تقسیم کی سازش عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگی

جمعرات 10-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4978
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ اوقاف اور القدس امور نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اسلامی حیثیت ’اسٹیٹس کو‘ کو چھیڑنا ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ اور کابینہ کے ارکان ایک منظم سازش کے تحت قبلہ اوّل کے ’اسٹیٹس کو‘ کو تبدیل کرکے مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کررہے ہیں۔ قبلہ اوّل کے سنہ 1967ء سے پہلے کی حیثیت کو تبدیل کرنا مقدس مقام کی حرمت پامال کرنے کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے جذبات کو مشتعل کرنا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب دوسری طرف اسرائیلی کنیسٹ کے مذہبی شدت پسند ارکان اور وزراء نے مل کر ایک نئی لابی تشکیل دی ہے جو قبلہ اوّل کی موجودہ تاریخی اور مذہبی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کررہی ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف اور القدس امور کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشیں پوری مسلم امہ کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوں گی۔ فلسطینی قوم اور مسلمان مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی ملکیت میں دینے کی کسی بھی سازش کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ قبلہ اوّل کے اسٹیٹس کو کی تبدیلی کی سازشوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور ان کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہوگی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.