مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ اوقاف اورمذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اوّل پر مسلمانوں کےسوا کسی اور قوم کا کوئی حق نہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے یہ بیانÂ اسرائیلی حکام کی طرف سے اس اقدام کے رد عمل میں جاری کیا گیا ہے جس میں صہیونی حکام نے پولیس سے صیہونی آباد کاروں کو قبلہ اوّل پر دھاوؤں سے روکنے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی سے روکنے کی وضاحت طلب کی ہے۔وزارت اوقاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ صیہونی ریاست کے کسی قانون کی پابند نہیں اور نہ ہی صیہونی ریاست کو قبلہ اوّل پر کوئی اختیار حاصل ہے۔ قبلہ اوّل پر صرف قانون ربانی نافذ ہوتا ہے اور وہی قانون ہے جس مسجد اقصیٰ کے اسلامی تشخص کی بقاء کا ضامن ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے بارے میں صیہونی ریاست کے تمام قوانین اور فیصلے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کو قبلہ اوّل پر دھاوؤں کی اجازت دینا مذہبی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔