• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کی دیوار یہودی تنظیم کی عمل داری میں دینے کی درخواست مسترد

بدھ 10-09-2014
in فلسطین
0
plf reject
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار اور اس سے متصل جگہ کو یہودی توسیع پسندی میں سرگرم تنظیم "العاد” کی عمل داری میں نہ دینے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار "ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بیت المقدس کی مجسٹریٹ عدالت نے مسجد اقصیٰ کی جنوبی سمت میں ایک یہودی کالونی کی تعمیر کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قبلہ اول کی جنوبی دیوار اس سے متصل جگہ کو یہودی تنظیم کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں "العاد” کی جانب سے مجسٹریٹ عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ‘العاد’ کو مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار اور اس سے متصل ایک یہودی کالونی میں ترقیاتی کام کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی جنوبی سمت میں واقع دیوار براق سے متصل ایک پارک کو اسرائیلی حکومت کئی سال سے دوبارہ تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ تاہم اسرائیل کی کسی بھی عدالت نے آج تک اس کی حمایت میں فیصلہ نہیں دیا ہے۔ پہلے حکومت خود اس کالونی کی تعمیر کرنا چاہتی تھی لیکن طویل تنازعہ کے بعد اس کا ٹھیکہ "العاد” نامی ایک تنظیم کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ تنظیم فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاروں کو بسانے میں سرگرم ہے اور اس کی سازشوں سے مسجد اقصیٰ کے قریب سلوان کے مقام پر سیکڑوں یہودی آباد کاروں کے خاندانوں کو آباد کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.