• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کو تقسیم کرنے کے لیے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے: اردنی عہدیدار

بدھ 10-09-2014
in فلسطین
0
plf qibla-e-awal
0
SHARES
0
VIEWS

اردن میں مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کے حوالے سے قائم کیےگئے الہاشمی فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وصفی الکیلانی نے مسجد اقصیٰ کی یہودیوں اور مسلمانوں کے مابین تقسیم کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی شخص، ادارہ یا ملک قبلہ اول کی تقسیم کی سازش نہیں کرسکتا۔ قبلہ اول پر صرف مسلمانوں کا حق ہے اور اس پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر الکیلانی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی ملکیت ہے۔ اسرائیل کی حیثیت ایک قابض اور غاصب ریاست کی ہے جس کے ساتھ قبلہ اول کی تقسیم کے لیے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوسکتی ہے۔ مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے لیے بات چیت کا مطلب قبلہ اول پر یہودیوں کا حق تسلیم کرنا وہاں پر مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وصفی الکیلانی نے کہا کہ ان دنوں اسرائیل کے سیاسی اور قانونی حلقوں میں قبلہ اول کو تقسیم کرنے کی ناپسندیدہ بحث چل رہی ہے۔ صہیونی ریاست قبلہ اول کو زمانی اور مکانی اعتبار سے یہودیوں اور مسلمانوں کے مابین تقسیم کرنے کی سازشیں تیار کررہی ہے۔ میں یہ واضح کردوں کہ قبلہ اول  کی 144 ایکڑ خصوصی جگہ، اس کی چھتیں، گیلریاں، قدیم دیواریں، پانی کی نالیاں، مقام براق، کنوئیں، مسجد المروانی، مسجد السفلی اور پورا حرم قدسی ناقابل تقسیم مقامات ہیں جس پر مسلمانوں کے علاوہ کسی دوسری قوم کا کوئی ایک ذرے برابر بھی حق نہیں ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.