مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے "مرکزاطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ جنوبی الخلیل میں یطا کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے بارشی پانی جمع کرنے کے لیے ایک تالاب بنا رکھا ہے۔ بارشوں سے جمع ہونے والے اس پانی کو فصلوں کی آبیاری اور مویشیوں کو پلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ قابض فوج نے چار مقامی سر کردہ شخصیات کو نوٹس جاری کیے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے غیرقانونی طورپر یہاں تالاب بنا رکھا ہے۔ فوج اسے کسی بھی وقت تباہ کردے گی۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے الخلیل میں اسرائیل کی توسیع پسندی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فلسطینیوں کے زیراستعمال چھ شیلٹر بھی قبضے میں لے کریہودی آباد کاری کے منصوبے کی نذر کردیے گئے ہیں۔