• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیرون ملک سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کے رحجان میں غیرمعمولی کمی

اتوار 29-12-2013
in فلسطین
0
plf outside
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل نے بیرون ملک سے یہودیوں کی نقل مکانی میں غیر معمولی کمی اور فلسطینی علاقوں میں آباد کیے گئے یہودیوں کی امریکا اور دوسرے ملکوں کو واپسی پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

اسرائیلی اخبار "معاریف” کی رپورٹ کے مطابق وزارت برائے ایمی گریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیرون ملک سےیہودیوں کی اسرائیل منتقلی میں کمی اور ملک میں موجود یہودی آباد کاروں کی امریکا اور دوسرے ملکوں کی طرف ھجرت کے رحجان میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ جوکہ سخت باعث تشویش ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال [ 2013 ء] میں ہزاروں کی تعداد میں یہودی فلسطین چھوڑ کرامریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت دوسرے ملکوں میں چلے گئے ہیں جبکہ بیرون ملک سے اسرائیل آنے والوں کی تعداد فقط تین ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے چند ماہ قبل یہودیوں کی واپسی اور بیرون ملک سے آمد میں غیرمعمولی کمی کے اسباب ومحرکات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل کی داخلی سلامتی، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کا خوف اور صہیونی ریاست کی ابترمعیشت کے باعث یہودی  دوسرے ملکوں میں منتقلی کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ اس کے علاوہ بعض ملکوں کی جانب سے یہودیوں کو پرکشش صحت اور تجارتی پیکجز بھی مل رہے ہیں جس پر وہ اسرائیل چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حکومت نے اپنے طور پر پیش آئند تین برسوں میں یہودیوں  کی فلسطین میں منتقلی کے حوالے سے جو ٹارگٹ رکھا ہے وہ پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا ہے۔ وہ ٹارگٹ یہ ہے کہ سال  2014  میں چھ  ہزار یہودی، 2015 ء میں  12  ہزار اور  2016 ء میں  24  ہزار یہودیوں کو اسرائیل لانے کی  منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.