• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کی تل ابیب رسائی نے یہودیوں کی نیندیں اڑا دیں:آوی دیختر

جمعہ 16-11-2012
in فلسطین
0
plf tel aviv
0
SHARES
2
VIEWS

 اسرائیلی وزیرداخلہ آوی دیختر نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں داغے گئے

الفجر راکٹ حملوں کے باعث یہودی آباد کارسخت خوف کا شکار ہوئے ہیں۔ بالخصوص غزہ کی پٹی سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تک میزائلو کی رسائی نے یہودی آباد کاروں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیرداخلہ مسٹر دیختر نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات اسرائیلی آبادی کے لیے نہایت کٹھن اور دشوار ترین دن ہیں، کیونکہ اب یہودی خود کو دارالحکومت تل ابیب میں بھی غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس رات فلسطینی مزاحمت کاروں کے تل ابیب میں راکٹ گرے ہیں، وہ رات اسرائیل کی تاریخ میں خوفناک ترین رات ہے۔ کیونکہ شہرکی تمام آبادی جو براہ راست ان راکٹ حملوں سے متاثر نہیں ہوئی تھی میڈیا کے ذریعے خبر سننے کے بعد سو نہیں سکی ہے۔ لوگ ہنگامی طور پر اپنی زیرزمین پناہ گاہوں میں چلے گئے اور وہاں پر بھی وہ خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔

صہیونی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے شہریوں نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے بعد ٹیلیفون کرکے ایک دوسرے کو آگاہ کیا اور یہودی آباد کار اپنے عزیزوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کرتے رہے۔
آوی دیختر کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں میں تل ابیب میں راکٹ حملوں کے بعد ایک خوف اور ہسٹیریائی کیفیت طاری ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تسلی دینے کے علی الرغم یہودی آباد کار سخت پریشان ہیں

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.