• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے خلاف انتظامی قید، اجتماعی سزا کی اسرائیلی پالیسی

ہفتہ 17-03-2018
in فلسطین
0
0Pala5965
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید میں ڈالنے جانے کو فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران ومحررین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامی قید کی پالیسی فلسطینی اسیران اور ان کے اہل خانہ کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔ صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کو نئی شکل دے کراس میں کئی اضافے کرتے ہوئے اسے نسل پرستی اور نوآبادیاتی نظام کی بدترین شکل قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی روزانہ کی بنیاد پر پکڑ دھکڑ اور بغیر کسی جرم کے انہیں غیرمعینہ مدت کے لیے زندانوں میں ڈالنان بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں صیہونی فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے فلسطینی پناہ گزینوں کو اجتماعی سزا دینے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ فلسطینی نوجوانوں کو بغیر کسی جرم اور قصور کے حراست میں لے کرانتظامی قید کے تحت قید کردیا جاتا ہے۔

حال ہی میں محکمہ اسیران کے مندوب باجس نخلہ نے عوفر جیل میں لوئی عکہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لوئی عکہ نے کہا کہ انتظامی قیدی مسلسل 29 روز سے اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے احتجاجی بائیکاٹ کے باوجود صیہونی حکام ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز نہیں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیل عوفر میں 17 عمر کے تین فلسطینی احمد صلاح، لیث ابو خرمہ اور حسام ابو خلیفہ  بھی انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

انسانی حقوق کے فلسطینی ادارے کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست برطانوی استبداد کے سنہ 1945ء کے دور میں منظور کردہ ہنگامی حراستی قانون کے آرٹیکل 111 اور  چوتھے جنیوا معاہدے کے آرٹیکل 78 کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت 500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.