مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عربی ٹی وی الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ وہ آج ہفتے کے روز ہنگامی دورے پر قاہرہ پہنچیں گے جہاں مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے ساتھ مل کر اسرائیلی جارحیت کےخلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکی فلسطینیوں پر مظالم جاری رہتے ہوئے خاموش نہیں رہے گا بلکہ جارحیت بند کرانے کے لیے تمام حربے استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو عالمی قرارادادوں پر عمل درآمد کی جانب لانے کی کوشش کی جائے گی اور صہیونی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو اس کے بعد کوئی دوسرا مناسب راستہ اختیار کیا جائے گا۔
ترک وزیراعظم نے عرب ممالک میں جاری بہارانقلاب کو سراہا اور کہا کہ عرب بہاریہ کی کامیابی فلسطین کی آزادی کی صورت میں سامنے آنی چاہیے۔ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا عرب بہاریہ کے تمام ثمرات نہیں سمیٹے جا سکتے۔