• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی جنگی جرم ہے: یورپی پارلیمان

ہفتہ 22-09-2018
in فلسطین
0
Eng34
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نکلس سلکیوٹز نے فلسطینیوں شہریوں کی جبری بے دخلی اور مکانات کی مسماری کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے الخان الاحمر کی مسماری اور اس میں بسنے والے فلسطینیوں کو جبرا بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں تعلقات فلسطین کمیٹی کے ایک وفد نے بیت المقس میں ’الخان الاحمر‘ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الخان الاحمر کی مسماری جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ اسرائیل کا سال ہا سال سے بستے فلسطینیوں کو بے دخل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وفد نے الخان الاحمر میں قائم ایک اسکول کے باہر دھرنا دینے والے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسرائیل نے اس اسکول کو بھی مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفد نے سربراہ نکلس سلکیوٹز نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الخان الاحمر کی مسماری کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی بدو عرب آبادی کو ان کے گھر باراور علاقے سے محروم کرنا سنگین جرم اور ناقابل قبول اقدام ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی قوم کے ساتھ سچائی پر مبنی یکجہتی کا اظہار کرتے رہیں گے۔ برسوں سے فلسطینی قوم اپنے منصفانہ حقوق، آزادی، مساوات اور حقوق کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم اسرائیل کی اپارتھائیڈ اور نسل پرستانہ پالیسیوں کی مخالفت اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کریں گے۔

خیال رہے کہ صیہونی ریاست نے الخان الاحمر کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس قصبے رہنے والے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.