• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کا حق واپسی ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے:الشیخ صبری

ہفتہ 03-02-2018
in فلسطین
0
0Pala7067
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتازعالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکا سے مدد کی بھیک نہیں مانگے گی۔ انہوں نے عالم اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کی کم کی گئی امداد کمی پوری کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی اوباش ایک سازش کے تحت فلسطینیوں کے حق واپسی کوختم کرنے سمیت دیگر دیگر حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گھیسٹ کر نکالا گیا۔ ان کے بچوں اور پوتوں کو بھی پناہ گزین کا لقب دیا گیا حالانکہ فلسطینی اپنے ملک کے حقیقی وارث ہیں۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا قضیہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ جب تک فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی یقینی نہیں بن جاتی اس وقت تک  وہ اپنے حق واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد بڑھ کر ستر لاکھ ہوچکی ہے جو فلسطین کے علاوہ دوسرے ملکوں میں اپنے گھروں سے دور بے گھر اور بدترین حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی اخلاقی، سفارتی، سیاسی، مالی اور مادی و معنوی مدد تمام عرب ممالک اور مسلمانوں پر فرض ہے۔ امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بحال کے ذمہ دار ادارے’اونراو‘ کی امداد کم کرکے روایتی امریکی پالیسی اور عالمی قراردادوں کی نفی کی ہے۔ اب چونکہ امریکا نے فلسطینیوں کی امداد بند کردی ہے تو ہم امریکیوں سے مدد کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ عرب ممالک اور مسلمان ملک ملک کر فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی مدد کو یقینی بنائیں تاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کا امریکا پر انحصار باقی نہ رہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ قبلہ اوّل کو لاحق خطرات کم نہیں ہوئے بلکہ قبلہ اوّل کو درپیش خطرات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ صیہونی آباد کار روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت اور اس کی ریاستی مشینری القدس اور مسجد اقصیٰ کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے دن رات سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ بیت المقدس پر اسرائیل کا ناجائز تسلط قائم ہے اور صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے القدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں سیکیورٹی کی آڑ میں کڑی پابندیاں عائد کر رکھی تھیں تاہم اس کے باوجود چالیس ہزار فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.