• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں سے شرمناک سلوک،اسرائیلی فوج نے ’ابوغریب‘ کی یاد تازہ کردی

منگل 07-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9158
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) درندہ صفت صیہونی فوجی نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرتے وقت اور بعد ازاں حراستی مراکز میں جس غیرانسانی سلوک کا نشانہ بناتے ہیں اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ صیہونی جلاد فلسطینیوں پر مظالم کو اپنے لیے باعث فخر توسمجھتے ہی ہیں مگر اب تشدد اور ظلم کو یاد گار بنانے کے لیے فلسطینیوں سے توہین آمیز سلوک کی سیلفیاں بنائی جاتی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر اذیت ناک تشدد کو یاد گار بنانے کا گھناؤنا صیہونی حربہ حال ہی میں اس وقت سامنے آیا دو سلگے بھائیوں 19 سالہ احمد بعجہ  اور 26 سالہ طارق بعجہ کو قلقیلیہ کے علاقے سے آدھی رات کو ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں تشدد کرکے حراست میں لیا۔

دونوں اسیران نے فلسطینی خاتون وکیل حنان الخطیب کو بتایا کہ صیہونی فوج نصف شب گھر کا گیٹ پھلانگ کراندر داخل ہوئی۔ ان کی بوڑھی ماں اور دیگر تمام اہل خانہ کو ننگی گالیاں دیں۔ ان دونوں بھائیوں کو منہ کے بل زمین پر لٹا کر ان کے ہاتھ ان کی کمر پرباندھے۔ اس کے بعد کئی فوجیوں نے انہیں گالیاں دینے کے ساتھ ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا۔ صیہونی درندے نہ صرف انہیں تشدد کا نشانہ بناتے بلکہ تشدد اور توہین آمیز سلوک کی سیلفیاں بنائی جاتیں۔ بعد ازاں انہیں فوجی گاڑی میں ڈال کر قلقیلیہ کے ایک حراستی مرکز میں لے جایا گیا۔ دونوں کے کپڑے اتار دیے گئے اور انہیں عریاں کرکے انہیں مارا پیٹا گیا۔

کئی روز تک حراستی مرکز میں تشدد کے ساتھ ان کی توہین آمیز انداز میں تصاویر لی جاتی رہیں۔ بعد ازاں انہیں ’مجد’ نامی جیل میں ڈال دیا گیا۔ ایسا ہی توہین آمیز برتاؤ طولکرم کے 25 مراد الاعرج اور جنین کے طارق ابو طبیخ کے ساتھ بھی کیا گیا۔ ان پر تشدد کے دوران صیہونی تفتیش کار سیلفیاں بناتے اور کہتے کہ وہ توہین آمیز سلوک کو یاد گار بنا رہے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک نے عراق کی ’ابوغریب‘ جیل میں امریکی فوج کے ہاتھوں قیدیوں سے توہین آمیز طرز عمل کی یاد تازہ کردی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.