• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں

اتوار 19-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6123
0
SHARES
0
VIEWS

قلندیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ کے علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر تعینات صیہونی فوجیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

اس چیک پوسٹ پر تعینات صیہونی فوجیوں کے علاوہ غاصب صیہونی حکومت نے مزید فوجیوں کو وہاں روانہ کر دیا جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ان جھڑپوں میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

ایک اور رپورٹ یہ ہے کہ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر ،وادی حلوہ، نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ ماہ کے دوران بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے ایک سو ستّاون فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں ترسٹھ بچے، آٹھ عورتیں اور چار بوڑھے افراد شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ مہینے پندرہ سو سے زائد صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کو بارہا اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ مسجد القصی پر صیہونیوں کے حملوں اور صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہی یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ کو انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.