• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی یتیموں،بیواؤں کا سلب شدہ مراعات کی بحالی کے لیے احتجاج

منگل 28-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9283
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی پرسنہ 2014ء کو مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کے اہل خانہ نے مالی وظائف بند کیے جانے کے خلاف شدید احجاج  شروع کیا ہے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں سیکڑوں فلسطینی یتیم بچوں اور بیواؤں نے فلسطینی مانیٹری اتھارٹی کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کی بند کی گئی مراعات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ شہداء و زخمیان کے دفتر کے باہر کئی گھنٹے شہداء کی بیواؤں، یتیموں اور ان کی ماؤں نے دھرنا دیا۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے درجنوں شہداء کے لواحقین کو فراہم کیا جانے والا مالی تعاون ختم کردیا تھا۔

کل سوموار  کوسیکڑوں یتیم بچوں اور بیوہ خواتین نے فلسطینی مانیٹری اتھارٹی اور تنظیم آزادی فلسطین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پی ایل او سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے بند کیے گئے مالی وظائف بحال کریں۔

اس موقع پر انسانی حقوق کے مندوبین نے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرےسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی شہداء کے یتیم بچوں اور بیواؤں کی سرپرستی ترک کرکے ان کے منہ سے نوالہ چھیننے کی مرتکب ہو رہی ہے۔

غزہ کی پٹی میں یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے ایک گروپ کے ڈائریکٹر  خازم النخالہ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نےسیکڑوں یتیم بچوں اور غریب بیواؤں کے وظائف روک رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیواؤں اور یتیم بچوں کے خاندانوں میں غربت کا تناسب 70 فی صد تجاوز کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران 2100 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ شہداء کی بڑی تعداد شادی شدہ فلسطینیوں پر مشتمل تھی۔ ان کی شہادت کے بعد ان کے یتیم بچے اور بیوائیں بے آسرا ہوگئی تھیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.