• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی کے چاقو حملے میں صہیونی فوجی افسر شدید زخمی، حملہ آور شہید

جمعہ 15-01-2016
in فلسطین
0
0palesA00402
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو سے وار کرکے ایک صہیونی فوجی کو شدید زخمی کردیا۔ اس فدائی کارروائی میں فلسطینی حملہ آور کوبھی گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد جمعرات کے روز شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام نابلس شہر میں جبل عیبال کے مقام پر فوجی چوکی نمبر 17 پر ایک فلسطینی نوجوان نے صہیونی فوجی افسر کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔ موقع پر موجود دوسرے فوجیوں نے حملہ آور پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی حملہ آور نے صہیونی فوجی افسر پر چاقو کے ایک سے زائد وار کیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک فلسطینی نوجوان کی صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ھیثم محمودبراہمہ یاسین بتائی جاتی ہے جس کا رہائشی تعلق شمالی قصبے عصیرہ سے بتایا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے فسطینی نوجوان کے جسم میں 14 گولیاں اتار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ صہیونی فوجیوں نے شہید فلسطینی نوجوان کا جسد خاکی قبضے میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.