• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی کیپٹن کے دفترمیں لیڈیز بیت الخلاء میں خفیہ کیمرے نصب

بدھ 30-10-2013
in فلسطین
0
plf camera
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسزکے سینیئر اہلکاروں کا ایک نیا شرمناک اسکینڈل منظرعام پرآیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے اندر سے لیک ہونے والی ایک خبرکے مطابق رام اللہ ملٹری پولیس کے ایک کیپٹن کے دفتر میں لیڈیز بیت الخلاؤں میں خفیہ کیمرے نصب ہیں، جن کی مدد سے خواتین کی نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی واش روم میں ویڈیو بنائے جانے کا شرمناک مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے ایک سرکردہ ذریعے نے "مرکزاطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ دو روز پیشتر ملٹری انٹیلی جنس کے دفترمیں ایک خاتون اہلکارٹوائلٹ میں گئی تو اس نے ٹوائلٹ کی چھت پر ایک چھوٹا کیمرہ نما آلہ دیکھا۔ اس نے اس مشکوک چیزکو چیک کرنے کی کوشش کی تو وہ نیچے گر پڑا۔ اٹھا کردیکھاتو وہ خفیہ نگرانی کے لیے استعمال ہونے والاایک وائر کیمرہ تھا جو وہاں پر نصب کیاگیا تھا۔

خاتون اہلکارنے نہایت غم وغصے کی حالت میں دوسرے اہلکاروں کو بھی اس سارے واقعے کے بارے میں بتایا، جس اسے اس کے دفتر میں بند کردیا گیا اور سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اس راز کو لیک نہ کرے اور نہ ہی معاملہ اعلٰی حکام تک پہنچائے۔

رام اللہ سے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق بعد ازاں جب اس واقعے کی خبر پھیل گئی توحکام نے مذکورہ کیپٹن کے دفتر سے تمام کیمرے، نگرانی کے آلات اور اس کے استعمال میں تمام کمپیوٹر قبضے میں لے لیے ہیں۔ اگلی کارروائی کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.