غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی پروفیسر رمزی محمد عابد کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پروفیسر رمزی عابد غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں لیکچرار ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس ستمبر میں بیت حانون گذرگاہ سے غرب اردن جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔پروفیسر رمزی عابد اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی سائبر یونٹ کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے کیمروں، موبائل اور دیگر سائبر سیکیورٹی سسٹم کو ہیک کرنے کی کامیاب کوشش کرتے رہے ہیں۔