• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی نوجوانوں کو ’جاسوس‘ بھرتی کرنے کی نئی صہیونی مہم شروع

منگل 12-05-2015
in فلسطین
0
plf recruting-campaign
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی داخلی سلامتی کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ نے فلسطینی نوجوانوں کو اپنی صفوں میں بہ طور ایجنٹ بھرتی کرنے کی ایک نئی مہم شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’شاباک‘‘ کی اس تازہ مہم میں سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ’فوکس‘ کیا گیا ہے۔ انہیں معمول کے ای میل پیغامات اور موبائل فون پرٹیکسٹ میسیج کے ذریعے شاباک کی صفوں میں شامل ہونے کی پیش کش کی جاتی ہے۔

مقامی میڈیا نے ایسے کئی فلسطینیوں کا حوالہ دیا ہے تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیےگئے۔ ان فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں موبائل فون پر پیغامات کے علاوی ای میل کے ذریعے بھی ’’شاباک‘‘ کے ٹریپ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسرائیل کے خفیہ ادارے کے لیے کام کرنے کی پاداش میں بھاری معاوضوں کی بھی پیش کش کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوانوں سے کہا گیاہے کہ وہ مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے بارے میں منفی سوچ رکھنے والے فلسطینیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے خفیہ ادارے کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کی یہ پہلی کوشش نہیں بلکہ اس سے قبل غزہ کی پٹی، بیت المقدس اور مغربی کنارے کے نوجوانوں کے سامنے بھی اس طرح کی پیشکشیں کی جاتی رہی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.