(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی مجاہدین کی تازہ ترین کارروائیوں میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں کی جارحیتوں کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان نے پیر کی صبح بیت المقدس کے محلے باب الساہرہ میں صیہونی فوجیوں پر حملہ کرکے دو فوجی افسروں کو زخمی کردیا۔ صہیونی حکومت کی پولیس نے مذکورہ فلسطینی جانباز پر فائرنگ کرکے اسے شہید کر دیا۔ گذشتہ جمعے کو بھی صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے چار فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا تھا۔گذشتہ اکتوبر کے مہینے سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ قدس جاری ہے جس کے دوران دوسوتیس سے زائد فلسطینی شہری صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔ تحریک انتفاضہ قدس مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے بعد شروع ہوئی ہے۔
