• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی نمازیوں پر یہودی اشرار کا قبلہ اول میں دھاوا، متعدد افراد زخمی

جمعرات 06-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4602
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام قبلہ اوّل (مسجد اقصیٰ) میں یہودیوں کے عبرانی سال نو کے آغاز کے موقع پر بڑی تعداد میں یہودی شرپسندوں کے دھاوؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز بھی اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں بڑی تعداد میں یہودی قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور مذہبی تعلیمات اور رسومات کی کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان قبلہ اوّل میں کشیدگی بھی پیدا ہوئی۔ اسرائیلی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے فلسطینی مرد اور خواتین نمازیوں کو مسجد کے باہر گھنٹوں کھڑے رکھا۔ مسجد کے باہر کھڑی خواتین نے وہیں پر تلاوت قرآن پاک شروع کردی۔ اس موقع پر یہودی آباد کار مسجد میں داخلے کے لیے آئے تو فلسطینی نمازیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ مگر قابض فوج اور پولیس نے فلسطینی نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ نمازیوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی کئی ٹولیاں ان کے مذہبی پیشواؤں اور پولیس کی معیت میں مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئیں اور مسجد میں گھس کر تلمودی تعلیماتی کی روشنی میں مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.