• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قصبات کو صیہونی فوج کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ

بدھ 31-01-2018
in فلسطین
0
0Pala10037
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں واقع تمام فلسطینی قصبوں اور کالونیوں کو اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس دیوار فاصل کی دوسری جانب واقع فلسطینی قصبوں میں امن وامان کے قیام میں ناکام رہی ہے، اس لیے وہاں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی تلاش اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے آئندہ چند روز کے دوران علاقے میں فوج تعینات کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے شعفاط کالونی، کفر عقب اور دیگر فلسطینی قصبوں کو فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان قصبوں کی مجموعی فلسطینی آبادی ڈیڑھ لاکھ ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے ان فلسطینیوں کو گرین کارڈ جاری کر رکھے ہیں۔ جب کہ بعض فلسطینیوں کے پاس فلسطینی قومی شناخت کارڈ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے حال ہی میں مشرقی بیت المقدس کی تمام کالونیوں کو فوج کی عمل داری میں دینے کے فیصلے کی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد مشرقی بیت المقدس کے فلسطینیوں کی نگرانی پولیس کے بجائے فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی کا خفیہ ادرہ شاباک فلسطینی علاقوں میں کارروائیوں کے لیے مشترکہ کنٹرول رقوم قائم کریں گی جس کا مقصد فلسطینی نوجوانوں اور مشتبہ مزاحمت کاروں کا تعاقب کرنا ہے۔ ان علاقوں پر ’بنجمن بریگیڈ‘ اور غرب اردن کے رام اللہ کے علاقے کے ذمہ دار بریگیڈ کو تعینات کیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.