طولکرم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے نتانیا کے مقام دو روز قبل ایک پولیس اہلکار کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کرنے والے فلسطینی شہری انجینیر یوسف عبدالرحمان ابو سفاقہ کی اہلیہ اور اس کے ایک بھانجے کو تفتیش کے لیے حراستی مرکز بلا لیا ہے جہاں وہ گذشتہ شام سے زیرتفتیش ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے 44 سالہ فلسطینی یوسف ابو سفاقہ کی اہلیہ اور بھانجے کو ٹیلی فون کرکے انہیں ہدایت کہ وہ فوری طور پر الطیبہ گذرگاہ پہنچیں جہاں ان سے یوسف ابو سفاقہ کی کارروائی سے متعلق پوچھ تاچھ کی جائے گی۔صہیونی انٹیلی جنس حکام کی طرف سے ہدایت کے بعد فلسطینی مزاحمت کار کی اہلیہ اور بھانجا دونوں طولکرم شہر کے قریب نتانیا میں واقع الطیبہ چیک پوسٹ پر پہنچ گئے جہاں گذشتہ شام سے وہ زیرتفتیش ہیں۔
خیال رہے کہ ابو سفاقہ پر اسرائیلی فوج نے نتانیا میں ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کرنے کا الزام ہے۔ ابو سفاقہ خود بھی زخمی حالت میں اسرائیلی فوج کے ہاں گرفتار ہیں۔
