• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی عوام کے حقوق کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے: مراکش

جمعہ 05-09-2014
in فلسطین
0
plf Moroco
0
SHARES
4
VIEWS

افریقا کے اہم عرب ملک مراکش کے وزیرخارجہ صلاح الدین مزوار نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی ہر فورم پر حمایت اور ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پورے عالم عرب میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔ اسے حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مراکشی وزیرخارجہ نے ان خیالا ت کا اظہار جمعرات کو اپنے دورہ فلسطین کے دوران رام اللہ میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مراکش ماضی میں بھی دوسرے عرب ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ حمایت بدستور جاری و ساری رہے گی۔
صلاح الدین مزوار کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست فلسطینی قوم کا ایک جائز اور قانونی مطالبہ ہے اور پوری دنیا فلسطینیوں کے اس مطالبے کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی خون ریزی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

قبل ازیں مراکشی وزیرخارجہ نے صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہ نمائوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، غزہ کی پٹی کی ما بعد جنگ تعمیر نو اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ وہ سنہ 1967ء کی جنگ میں اسرائیلی قبضے میں آنے والے فلسطینی علاقوں پر مشتمل ایک آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں جس میں بیت المقدس کو دارالحکومت کا درجہ حاصل ہو۔

صلاح الدین مزوار نے مراکشی فرمانروا کی جانب سے  فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو ایک مراسلہ بھی پہنچایا۔ اس میں شاہ مراکش شاہ محمد ششم نے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی حالیہ ریاستی دہشت گردی کی مذمت اور فلسطینیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

مزوار نے کہا کہ شاہ مراکش القدس کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور وہ بیت المقدس اور اہالیان بیت المقدس کی صہیونی قبضے کے خلاف جد و جہد کی حمایت جاری رکھیں ‌گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.