• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی عوام عید میلاد مسجد اقصیٰ میں منانے کی تیاری کریں:عکرمہ صبری

پیر 29-12-2014
in فلسطین
0
plf eidmiladinaqsa
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین اور ممتاز عالم دین الشیخ ڈاکٹر عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کے لیے قبلہ اول میں جمع ہونے کی تیاری کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علامہ صبری کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم میلاد رسول صلی اللہ علیہ وسلم مقام معراج پر حاضری اور اللہ کے آخری رسول کے ساتھ اپنی محبت وعقیدت کے اظہارکا بہترین موقع ہے۔ پوری فلسطینی قوم کو میلاد رسول کے موقع پرمسجد اقصیٰ میں حاضر ہو کر امت محمدیہ ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یوم میلاد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بارہ ربیع الاول کو قبلہ اول میں ایمان افرزو محافل اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علماء حضور پاک کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ شعراء اپنے نعتیہ کلام پیش کریں گے اور ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے خصوصی گوشے پیش کیے جائیں گے۔

فلسطینی عالم دین اور مفتی اعظم الشیخ عکرمہ صبری نے اظہار رائے کی آڑ میں ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو جہنمی قرار دیتے ہوئے ان ممالک اور اداروں کی شدید مذمت کی جود گستاخان رسول کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 ء کے دوران بھی آزادی اظہار رائے کی آڑ میں پیغمبر اسلام کی شان پاک میں کئی بار گستاخی کی گئی اور مختلف ممالک کی حکومتوں کی طرف سے ایسے دشمن اسلام عناصر کو تحفظ فراہم کرکے مذہب دشمنی کا ثبوت دیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.