• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہری پُراسرار طور پر قتل، صہیونیوں پر شبہ

منگل 22-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8342
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک فلسطینی شہری کو قتل کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی پولیس کے ترجمان لوئی ارزیقات نے ایک بیان میں بتایا کہ 30 سالہ  حسین راتب ابو عصب کو الخلیل شہر کے شمال مشرق میں اس کی دکان کے قریب نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔

شدید زخمی حالت میں فلسطینی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جائے وقوعہ پر فلسطینی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔ وہ پولیس کی آمد سے قبل ہی فرار ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ الخلیل شہر میں گذژتہ ماہ ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے مصعب النتشہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ النتشہ کا قتل دو متحارب گروپوں کے درمیان جاری تناؤ کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے النتشہ کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

تاہم حسین مصعب کے قاتلوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ اس مجرمانہ واردات میں صہیونی آباد کاروں کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.