• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہداء و اسیران کے مالی حقوق ڈاکہ زنی کا اسرائیلی کا نیا قانون

منگل 20-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10228
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے فلسطینی شہداء واسیران کے مالی حقوق پر ڈاکہ زنی کا ایک نیا قانون منظورکیا ہے جس کے تحت فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی رقوم میں کٹوتی کی جاسکے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی آئینی کمیٹی کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو ٹیکسوں کی مد میں ادا کی جانے رقم میں سے ایک بڑی رقم میہا کرکے اسے فلسطینیوں کے حملوں سے متاثر ہونے والے صیہونی آباد کاروں کو ادا کی جائے گی۔

کابینہ کمیٹی کی طرف سے منظورکردہ مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو ٹیکسوں کی مد میں دی جانے رقم کاایک بڑا حصہ شہداء اور اسیران کے بچوں اور خاندانوں کی کفالت پر خرچ کیا جاتا ہے۔ اس لیے جتنی رقم فلسطینی اتھارٹی شہداء اور اسیران کی کفالت پر خرچ کرتی ہے اتنی رقم کم کرکے فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے متاثرہ صیہونیوں کی امداد اور اور صیہونی آباد کاری پر صرف کی جائے گی۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کابینہ کی آئینی کمیٹی میں فلسطینی شہداء اور اسیران کو دی جانے والی امداد روکنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی امداد کم کرنے کا بل پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

کابینہ سے منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کنیسٹ میں اس بل پر تین بار رائے شماری کی جائے گی اور تیسری رائے شماری میں قانون کی حمایت کے بعد اسے منظوری کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست نے یہ دعویٰ کر رکھا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سالانہ 1 ارب 20 کروڑ  شیکل کی رقم فلسطینی شہداء اور اسیران کے خاندانوں کی کفالت پر خرچ کرتی ہے۔ یہ رقم سالانہ 30 کروڑ 45 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔

صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ سال 2017ء کے دوران فلسطینی اتھارٹی نے شہداء اورزخمیوں کے اہل خانہ کی کفالت پر 20 کروڑ ڈالر خرچ کیے  جب کہ 16 کروڑ ڈالر کی رقم فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کو ادا کی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.