مقبوضہ غرب اردن کے شہر الخلیل کے قصبے حارہ ابو سنینہ میں جمعرات کی صبح ایک نوجوان فلسطینی انتظامیہ کے سیکیورٹی اہلکاروں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ہلاکت کا یہ واقعہ حارہ ابو سینیہ میں فلسطینی سیکیورٹی اداروں کو ‘مطلوب’ افراد اور فلسطینی پولیس کے درمیان تصادم کے موقع پر پیش آیا۔
خبر رساں ادارے "صفا’ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ 27 سالہ فلسطینی شہری بلال الرجبی کو اس وقت گولی لگی جب سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں اور حکام کو ‘مطلوب’ چند افراد کے درمیان جنوبی الخلیل کے علاقے حارہ ابو سینیہ میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوئی۔ یاد رہے شہید ہونے والے الرجبی کئی برسوں سے سیکیورٹی افراد کو مطلوب تھے۔
اس ضمن میں سیکیورٹی اداروں نے متعدد مطلوب افراد کو حراست میں لیا ہے اور متعدد گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
