الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکام نے زیرحراست فلسطینی رہنما 47 سالہ جواد محمد یحییٰ جاد اللہ الجعبری کی مدت حراست میں تیسری بار مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے الشیخ جواد الجعبری کو 6 جون 2016ء کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے انہیں حراست میں لیا تھا۔جواد الجعبریالخلیل میں مقامی سماجی کارکن اور سرکردہ سیاسی رہنما ہیں۔ وہ اب تک پندرہ سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ سنہ 2014ء کو انہوں نے دیگر اسیران کے ہمراہ 61 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کی تھی۔