الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے پارلیمنٹ کے منتخب رکن محمد الطل کو چار ہزار شیکل جرمانہ کی وصولی کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ یہودی مذہبی تہوار’عید العُرش‘ کی آڑ میں موخر کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے زیر حراست رکن پارلیمان محمد الطل کی دو ہفتوں کے بعد رہائی کا حکم دیاÂ تھا تاہم یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں ان کی رہائی ملتوی کردی گئی ہے۔ محمد اسماعیل الطل غرب اردن کے جنوبی شہر الظاھریہ کے رہنے والے ہیں۔صہیونی عدالت نے محمد الطل کی رہائی سے قبل ان سے چار ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ محمد الطل کی دو ہفتے قبل کینسر کی انتہائی خطرناک سرجری کی گئی تھی۔ وہ 2 مارچ 2017ء سے اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔
