• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی بھوک ہڑتالی سیاسی کارکنوں سے یکجہتی میں ہزاروں افراد کی ریلی

ہفتہ 14-07-2012
in فلسطین
0
plf thousand_people
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی انتظامیہ کی جیلوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بغیر کسی الزام کے گرفتاری اور محروسین کی بھوک ہڑتال کے بعد ہزاروں شہریوں نے رام اللہ اتھارٹی کےخلاف احتجاج شروع کیا ہے۔

جمعہ کے روز مقبوضہ شہر الخلیل میں ہزاروں افراد نے فلسطینی اتھارٹی کے مقامی دفتر کی طرف مارچ کیا۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اور کئی غیرملکی شہریوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل میں جمعہ کے روز ہوئے احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر رام اللہ اتھارٹی کی سیکیورٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ اس موقع پر بھوک ہڑتالی محروسین سے یکجہتی کرنے والوں نے رام اللہ اتھارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

احتجاجی مظاہروں کا اہتمام اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس میں حماس کی طلباء تنظیم سے وابستہ سیکڑوں طلباء بھی فلسطینی اور حماس کے پرچم اٹھا کر شریک ہوئے۔

ادھر مغربی کنارے کے مرکزی شہر بیت لحم میں بھی فلسطینی شہریوں نے رام اللہ اتھارٹی کی سیکیورٹی انتظامیہ کے خلاف جلوس نکالا۔ حماس کی کال پرنکالے گئے اس جلوس نے بیت لحم جامعہ مسجد الحرس سے شہر کے مرکز کی جانب مارچ کیا اور جامعہ الخلیل کے بھوک ہڑتالی محروس طلباء کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے رام اللہ اتھارٹی سے تمام اسیران کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پرحماس کی خاتون رہ نما اور رکن اسمبلی سمیرہ الحلائقہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور دیگر سیاسی جماعتیں گذشتہ ایک سال سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ صدر محمود عباس کی جانب سے انہیں کئی مرتبہ تمام اسیران کی رہائی کا یقین دلایا گیا ہے تاہم ان تمام تریقین دہانیوں کے باوجود نہ صرف سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ رام اللہ اتھارٹی کے زیر انتظام سیکیورٹی فورسز مزید سیاسی کارکنوں کو زد و کوب کرنے اور انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.