قلقیلیہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک سال تک صیہونی ریاست کی جیلیوں میں قید ایک 16 سالہ فلسطینی بچی کو رہا کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ سے تعلق رکھنے کے والی سولہ سالہ مرح الجعیدی کو گذشتہ روز پانچ ہزار شیل جرمانہ کے بعد رہا کیا۔مرح الجعیدی کو 29 جنوری 2017ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ الجعیدی دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا اور اسی الزام میں اسے حراست میں لے کر ایک سال تک قید رکھا گیا۔
