• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کی کامیاب بھوک ہڑتال، اسلامی جہاد کا جشن

منگل 30-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7350
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے زیراہتمام اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی کامیاب ہڑتال کی خوشی میں ایک مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسیر رہنما ھسن سلامہ کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں شہریوں نے جمع ہو کر اسیران کی کامیاب اجتماعی بھوک ہڑتال کا جشن منایا۔

اس موقع پر اسلامی جہاد کے قائدین نے تقاریر میں اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کے دوران ان کے عزم و استقلال کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتالی اسیران نے 41 دن تک مسلسل بھوکا پیاسا رہ کر اپنے بنیادی مطالبات تسلیم کرائے ہیں۔ یہ نہ صرف اسیران بلکہ پوری فلسطینی قوم کی فتح ونصرت ہے۔

اسلامی جہاد کے رہنما الشیخ درویش الغرابلی نے کہا کہ ہم سب اور اسیران کی طرف سے عرب ممالک کی قیادت کو یہ پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اسرائیلی دشمن اور اس کے پشتیبان ڈونلڈ ٹرمپ سے راہ و رسم بڑھانے سےمسائل حل نہیں ہوں گے۔

الغرابلی نے فلسطینی اسیران کے معاملے میں فلسطینی اتھارٹی اور عرب ممالک کی قیادت کی طرف سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں سیکڑوں فلسطینی اسیران مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث نڈھال تھے اور عرب ممالک کی قیادت ڈونلڈ ٹرمپ کے راستے میں پھول نچھاور کرنے اور سرخ قالینوں سے اس کا استقبال کرنے میں محو تھی۔ فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کا کسی کو احساس تک نہیں تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.