• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران سے عالمی یکجہتی کانفرنس اردن کی میزبانی میں ہوگی

ہفتہ 05-09-2015
in فلسطین
0
plf unity-prisnors
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے امور پرنظر رکھنے والے فلسطینی ادارے”امور اسیران ومحررین” کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ 16 اور 17 ستمبر کو اردن کی میزبانی میں فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں وسط ستمبر کو منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں عالمی قوانین کے ماہرین سمیت سیاسی رہ نما اور انسانی حقوق کے مندوبین شرکت کریں گے۔

عیسیٰ قراقع کا کہنا تھا کہ دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں فلسطینی اسیران کے معاملے کو بین الاقوامی فوج داری ٹریبونل میں اٹھانے اور تحریک آزادی کی پاداش میں گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کے عالمی قوانین کے مطابق مقدمات کو نمٹانے کی سفارش کی جائے گی۔

قبل ازیں عیسٰی قراقع نے اپنے دورہ مصر کے دوران عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی سے بھی اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین ، مردوں اور بچوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے عرب لیگ کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیران کے ایشو کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے اہم کردار ادا کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.