مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے کبھی اورکہیں بھی شہداءکےخون سے غداری نہیں کی ہے۔ صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی پوری قوم کے ہیروز ہیں اور ان کی رہائی تک اسلامی جہاد اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔بیان میں اسرائیلی جیل میں طویل قید اور بیماریوں کے بعد گذشتہ روز شہید ہونے والے نوجوان جعفر ابراہیم عوض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جعفر کی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے کیونکہ دوران حراست اسے کئی بیماریوں نے گھیرے رکھا جب کہ صہیونی حکام کی جانب سے اس کے علاج معالجے میں مکمل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جعفر عوض کی زندگی نہ بچ سکی۔
اسلامی جہاد کے مرکزی رہ نما الشیخ السعید کا کہنا ہے کہ جعفر اور زیاد عوض کی شہادت پوری فلسطینی قوم کے لیے نہایت افسوس اور دکھ کی بات ہے لیکن ان شہادتوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ صہیونی دشمن ہر طرح کی انسانی اخلاق سے غافل اور بے پرواہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صہیونی جیلر بدترین جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔ دونوں فلسطینی شہداء صہیونی جنگی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
خیال رہے کہ جعفرعوض کی شہادت کے بعد کل جمعہ کو الخلیل شہر میں اس کی نماز جنازہ پر فائرنگ کے نتیجے میں جعفرکےچچا زاد زیاد عوض کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
