• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران اور مقدسات کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: اسلامی جہاد

ہفتہ 11-04-2015
in فلسطین
0
plf wont-backout
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی جہاد نے واضح کیا ہے کہ وطن کی آزادی کے لیے شہداء کی قربانیوں پر سودے بازی کی جائے گی اور نہ ہی کسی قسم کی سودے بازی قبول کی جائے گی۔ اسلامی جہاد فلسطینی مقدسات کے دفاع اور اسرائیلی جیلوں میں قید قومی ہیروز کی رہائی کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے کبھی اورکہیں بھی شہداءکےخون سے غداری نہیں کی ہے۔ صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی پوری قوم کے ہیروز ہیں اور ان کی رہائی تک اسلامی جہاد اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔بیان میں اسرائیلی جیل میں طویل قید اور بیماریوں کے بعد گذشتہ روز شہید ہونے والے نوجوان جعفر ابراہیم عوض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جعفر کی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے کیونکہ دوران حراست اسے کئی بیماریوں نے گھیرے رکھا جب کہ صہیونی حکام کی جانب سے اس کے علاج معالجے میں مکمل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جعفر عوض کی زندگی نہ بچ سکی۔

اسلامی جہاد کے مرکزی رہ نما الشیخ السعید کا کہنا ہے کہ جعفر اور زیاد عوض کی شہادت پوری فلسطینی قوم کے لیے نہایت افسوس اور دکھ کی بات ہے لیکن ان شہادتوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ صہیونی دشمن ہر طرح کی انسانی اخلاق سے غافل اور بے پرواہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صہیونی جیلر بدترین جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔ دونوں فلسطینی شہداء صہیونی جنگی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

خیال رہے کہ جعفرعوض کی شہادت کے بعد کل جمعہ کو الخلیل شہر میں اس کی نماز جنازہ  پر فائرنگ کے نتیجے میں جعفرکےچچا زاد زیاد عوض کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.